غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے جس کے باعث عالمی ادارہ صحت نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا غزہ کے علاقے خان یونس میں آپریشن جاری ہے جس دوران 89 فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔ادھر رفح میں فلسطینی مزاحمتی گروپ کے اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ حملے کے دوران متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔مزید برآں مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا جس دوران فلسطینی مزاحمتی گروپ کے کمانڈروں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے
Related Posts
طلبہ نے بنگلہ دیش کو بچایا، عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس ڈھاکہ پہنچنے پر آبدیدہ
- Admin
- August 8, 2024
- 0
ڈھاکہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یونس آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ طلبا نے بنگلا دیش کو بچایا ہے، اب ہم نے […]
اسرائیل کا التابعین سکول پر حملہ، امریکہ کا تشویش کا اظہار
- Admin
- August 11, 2024
- 0
امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسکول پر حملے سے متعلق اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہیں، اسرائیل نے کہا ہے کہ حملے میں […]
ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 51 کان کن ہلاک متعدد زخمی
- Admin
- September 22, 2024
- 0
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے […]