وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہورہا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہیں۔حکام کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ 
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ایپکس کمیٹی اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج پر بات کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایپکس کمیٹی کا گزشتہ روز ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا تھا

Leave a Reply