بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ائیر بیس پر 3 بجکر 26 منٹ پر بھارتی ائیرفورس کے طیارے نے لینڈ کیا نور خان ائیر بیس پر بھارتی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس سے قبل ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ راشد مریدوف اسلام آباد پہنچ گئے جن کا استقبال خالد مقبول صدیقی نے کیا جب کہ وزیر تجارت جام کمال نے تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک منگل کی دوپہر پاکستان پہنچے جہاں نور خان ائیربیس پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شریک ہوں گے
Related Posts
بائیڈن انتظامیہ کا شامی باغیوں سے رابطہ، جامع حکومت کے قیام پر زور
- Admin
- December 11, 2024
- 0
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں اور ترکیہ کے ذریعے کیے گئے رابطے میں بائیڈن انتظامیہ نے شامی حکام سے کہا کہ خودکار […]
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، ذاتی معالج نے صحت ٹھیک قرار دیدی
- Admin
- November 4, 2024
- 0
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔میڈیکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی […]
ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت
- Admin
- December 23, 2024
- 0
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت کے […]