اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کےکیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجانوید نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ ملزمان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سکیورٹی کو خطرہ پہنچایا، دونوں ملزمان کی ویڈیو کا فارنزک کرانا ضروری ہے اور ان کے ہمراہ موجود 2 افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی نےکہا کہ ہادی علی کی ہاتھا پائی ایک شخص کےساتھ ہوئی جو وردی میں نہیں تھا، سادہ لباس میں موجود افراد کو طاقتور کیا جارہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ بعد سناتے ہوئے دونوں کا 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ ٹیم کے لیے لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی تھی جس پر ایمان کے شوہر اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جب کہ بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا
Related Posts
پاور سیکٹر کے قرض میں مزید 100 ارب روپے اضافہ، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا
- Admin
- September 9, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق گردشی قرض میں اضافے کا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ بھی شیئر کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق جون 2025 […]
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
- Admin
- October 19, 2024
- 0
بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں، درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء سے ملاقات […]
اسرائیلی طیاروں کی صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے
- Admin
- September 23, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے کیے جس میں حزب اللہ […]