اسرائیلی طیاروں کی صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے  کیے جس میں حزب اللہ کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پیر کو علی الصبح لبنان کے مختلف علاقوں پر لڑاکا طیاروں سے شدید بمباری کی جس کے نتیجے  میں ایک لبنانی شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج ہونے والا حملہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے  بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصے پر  ایک وقت میں حملہ کیا۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے لبنانی عوام کو حزب اللہ کی پوسٹوں سے دور رہنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’خطرات ختم کرنے‘ تک جاری رہیں گے۔دوسری جانب جنگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چین نے اسرائیل اور لبنان میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دونوں ممالک چھوڑ کر باہر نکلیں

Leave a Reply