بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں، درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء سے ملاقات اور طبی معائنے سے متعلق ہیں۔ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی، یہ آئینی حق ہے، میرے مؤکل کی بچوں سے گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے۔ملک فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ طویل عرصے سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی، عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے اور چیک اپ کی اجازت دی جائے
Related Posts
پاکستان معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اسکا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف
- Admin
- October 3, 2024
- 0
پاکستان میں آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اس کا آخری […]
پاکستان سے ملکر دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کر سکتے ہیں، چینی سفیر
- Admin
- October 30, 2024
- 0
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام ’’چائنا ایٹ 75: اے جرنی آف پروگریس، ٹرانسفارمیشن اینڈ لیڈرشپ‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی […]
دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے انگلینڈ کو 261 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار
- Admin
- October 17, 2024
- 0
ملتان: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز کےکھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 36 […]