ذرائع کے مطابق گردشی قرض میں اضافے کا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ بھی شیئر کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 2550 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2400 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بات چیت کے دوران عالمی مالیاتی ادارے نے پاورسیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2500 ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ہوا تھا، گزشتہ مالی سال کی شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی
Related Posts
ٹرمپ کے متنازع احکامات پر کیا رد عمل دینا ہے؟ پینٹا گون کے بڑوں نے سر جوڑ لئے
- Admin
- November 9, 2024
- 0
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ارادے کا اظہار کیا تھا کہ وہ فعال فورسز کو مقامی […]
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے غصے کے وقت صرف اللہ ہی مدد کر سکتا ہے، جسٹس یحیی آفریدی
- Admin
- October 25, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے لیے رکھے گئے الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا چیف جسٹس قاضی […]
اسرائیل پر ایرانی حملے کی انٹیلی جینس نے مغربی اور یورپی ممالک کو ہلا کر رکھ دیا
- Admin
- August 13, 2024
- 0
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے تحمل کا مطالبہ کرنا سیاسی شعور کا فقدان اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کے خلاف ہے۔برطانیہ، […]