اسرائیل سے جنگ بندی مزاکرات سے دستبرداری میں کوئی صداقت نہیں، حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کر دی۔فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی نے حماس کے عہدیدار کا نام ظاہر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسرائیل کی جانب سے ملٹری کمانڈر محمد الضیف پر ہونے والے حملے کے بعد جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہو رہی ہے۔
اے ایف پی نے ایک اور حماس کمانڈر کے حوالے سے کہا کہ کمانڈر محمد الضیف بالکل ٹھیک ہیں اور وہ صیہونی فوج کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے ساتھ جنگجوؤں کو ہدایات بھی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہونے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کر دی ہے

Leave a Reply