ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جبکہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا جبکہ انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے پانچویں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔ برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا
Related Posts
ہمارے 10 سے 11 ارکان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، عامر ڈوگر
- Admin
- October 20, 2024
- 0
پی ٹی آئی کے مزید رہنما مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ ہمارے 10 سے 11 […]
لسبیلہ میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی اونے پونے داموں فروخت
- Admin
- July 13, 2024
- 0
لسبیلہ میں کروڑو ں روپے کی سرکاری زمین 19 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری زمین فروخت کرنے پر ڈپٹی رجسٹراراجمیرکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی […]
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی اجلاس میں پاکستان ڈٹ گیا، تجاویز پیش، اجلاد کل تک ملتوی
- Admin
- November 29, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ مختصر دورانیے کی رہی اور اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے […]