پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتےطویل مشق 13 اکتوبرکونیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جب کہ مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستے بھی شریک تھے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں اور دوست ممالک کےدرمیان تاریخی و فوجی تعلقات بہتربنانا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ یہ پاک روس افواج کی انسداددہشتگردی شعبےمیں ساتویں دوطرفہ مشترکہ مشق ہے، مشق میں حصہ لینے والے دستے ایک دوسرےکے باہمی تجربےسےفائدہ اٹھائیں گے

Leave a Reply