بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی حکومت کے ایجنٹ کینیڈا میں رہائش پزیر ہیں، وہ خالصتان کے حمایتی سکھوں پر حملے کرانے اور ان کو قتل کرنے کے لیے مجرموں اور خاص کر بشنوئی گینگ کا استعمال کرتے ہیں۔پولیس کمشنر مائیک ڈوہینی نے کہا کہ بھارتی حکومت جنوبی ایشیائی کمیونٹی اور خاص کر خالصتان حمایتی سکھوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس کے لیے جرائم پیشہ گروپوں کو استعمال کررہی ہے۔ پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ بشنوئی گروپ نام کا گینگ عوامی سطح پر ایسے واقعات کو قبول کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا بھارتی حکومت کے ایجنٹوں سے تعلق ہے۔یاد رہے کہ بشنوئی گینگ اس سے قبل سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث رہاہے اور چند روز قبل بھارتی مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بھی بشنوئی گینگ نے قبول کی جب کہ یہ گینگ متعدد مرتبہ سلمان خان پر بھی حملے کروا چکا ہے۔ کینیڈا نے گزشتہ روز سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس کے سبب بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 5 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا اور کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھا
Related Posts
امریکا: صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع
- Admin
- October 22, 2024
- 0
امریکا کے صدارتی اور دیگر انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت امریکا کی مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہوگئی۔ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر […]
نیو یارک میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ
- Admin
- July 24, 2024
- 0
مظاہرین نے اسرائیلی جرائم کیلئے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے […]
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 فلسطینی شہید
- Admin
- November 9, 2024
- 0
غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔گزشتہ صبح سویرے سے رات گئے تک اسرائیلی فوج نے […]