ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔دوسری جانب آئینی ترمیم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ آئینی ترمیم پر ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئینی ترمیم جے یو آئی کے ہاتھ میں ہے، آئین سازی ہوگی تو صرف ہمارے مسودے پر ہوگی جے یو آئی کے مسودے کے علاوہ کسی اور آئین سازی کی اجازت نہیں دیں گے ۔علاوہ ازیں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت سے متعلق دودہائیوں سے ہماری جماعت کامؤقف رہا ہے
Related Posts
مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بھجوانے میں کیا حرج ہے؟ بھارتی سیاستدان پھٹ پڑے
- Admin
- November 29, 2024
- 0
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھارتی ٹیم کو پاکستان […]
دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور انکی اہلیہ کو بڑا ریلیف مل گیا
- Admin
- July 13, 2024
- 0
گذشتہ سال 3 فروری کو اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 […]
ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اور مجالس جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
- Admin
- July 17, 2024
- 0
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے اصحاب کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں […]