انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستانیوں کیلئے مسلسل پریشانی کا سبب بن گئی ہے، انٹرنیٹ یا تو بالکل نہیں چلتا یا بہت سلو چلتا ہے۔رواں سال فروری سے اب تک صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسئلے کا سامنا کررہے ہیں ۔پی ٹی اے نے ایک ماہ پہلے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ زیر سمندر کیبل کی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیبل کی خرابی اکتوبر کے آغاز میں ٹھیک کرلی جائے گی لیکن پچھلے 5،6 روز سے تو رہا سہا انٹرنیٹ بھی ختم ہوگیا۔اس کے علاوہ موبائل سروس کوئی بھی ہو ڈیٹا کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال صارفین کے لیے شدید اذیت کا باعث بنا ہوا ہے جب کہ صارفین کو انٹرنیٹ سلو ڈاؤن اور ایکس کی بندش کے معاملے پر عدالتوں سے بھی تاحال ریلیف نہیں مل سکا ہے۔دوسری جانب پی ٹی اے ذرائع نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہےکہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہوجائے گی
Related Posts
گورنر جو مرضی کر لیں یونیورسٹیز میں مستقل وی سیز ہی تعینات ہوں گے، وزیر تعلیم پنجاب
- Admin
- September 25, 2024
- 0
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ دو سال سے پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلر نہیں تھے، […]
لیاقت باغ احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 رہنماوں کے خلاف مقدمات درج، دہشتگردی کی دفعات شامل
- Admin
- September 29, 2024
- 0
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا جس میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشدحفیظ، اجمل […]
بہاولنگر: بجلی کا بل زیادہ آنے پر سبزی فروش نے خودکشی کر لی
- Admin
- August 10, 2024
- 0
بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر متوفی کے والد نے پولیس کوبتایا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر بیٹے […]