ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا اور 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے