پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا جس میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشدحفیظ، اجمل صابر اور ناصرمحفوظ کو نامزد کیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں چوہدری امیر افضل، عمرتنویر بٹ اور ملک فیصل سمیت 150 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ،کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے لیاقت باغ میں ریاست مخالف نعرے لگائے،کارکنان نے اسلحہ، ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ کارکنان نے پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار منیب عباس، اجمل خان زخمی ہوئے، ملزمان کے پتھراؤ سے افسران کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملزمان نے سرکاری اسلحہ چھین کر ہوائی فائرنگ کی اور خوف و ہراس بھی پھیلایا۔ واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف نے لیاقت باغ پر احتجاج کیا تھا جس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں ہوئی تھیں اور اس دوران کئی کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے
Related Posts
حزب اللہ کا تل ابیب کے قریب موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ
- Admin
- September 25, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج صبح اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکواٹر […]
وفاق سے خیبر پختونخوا حکومت کو فنڈز ملنا شروع ہو گئے
- Admin
- September 20, 2024
- 0
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاق سے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی مد […]
جنوبی کوریا کے سرکاری ملازم روبوٹ کی خودکشی
- admin
- July 8, 2024
- 0
جنوبی کوریا کے سرکاری ملازم روبوٹ نے مبینہ طور پر کام کے شدید دباؤ کی وجہ سے ‘خودکشی’ کر لی۔ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ […]