اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسفزئی نے اسلام آباد پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس نے اغوا کیا ہے۔بیان میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔ اس سے قبل مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے علی امین کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ محفوظ ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں
Related Posts
بجلی کے بل گھریلو لڑائیوں کی وجہ بننے لگے، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
- Admin
- July 23, 2024
- 0
گوجرانوالا میں بجلی کے بل پر ہونے والے جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالا کے علاقے پرنس […]
جو کہتے تھے ہم نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا وہ لوگ کہاں ہیں؟ آرمی چیف جنرل عاصم منیر
- Admin
- August 8, 2024
- 0
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں […]
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خواجہ آصف اور علی محمد خان کے درمیان تلخ کلامی
- Admin
- September 10, 2024
- 0
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کی جدوجہد اقتدار میں آنے کے بعد اور جانے […]