چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور ساتھ ہی آرڈیننس کے بعد پریکٹس پروسیجرکمیٹی کے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیا جائےدرخواست میں کہا گیا ہے کہ آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے تک نئی تشکیل شدہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کوکام سے روکا جائے اور آرڈیننس کے خلاف درخواست کے دوران پرانی پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کوکام کرنےکی اجازت دی جائے۔ بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔ خیال رہے چند دن قبل وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ نافذ ہوگیا تھا
Related Posts
فیصل واوڈا توہین عدالت کیس: عدالت نے تمام میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی مان لی
- Admin
- September 12, 2024
- 0
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی، 4 رکنی […]
مریم نواز نے گورنر پنجاب پر مرضی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کا الزام عائد کر دیا
- Admin
- September 26, 2024
- 0
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر کو جس پر اعتراض تھا […]
پاکستان میں ادویات کو بے اثر کرنے والے ایکس ڈی آر ٹائیفائڈ کا خطرہ بڑھنے لگا
- Admin
- September 24, 2024
- 0
بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کے اشتراک سے شائع کی گئی مصباح خان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2016 میں ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ […]