غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ نے اپنی پہلی فلم کے لیے ایوارڈ ملنے پر تقریر میں کہا کہ وہ یہ ایوارڈ اس دن حاصل کررہی ہیں جب غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کو 336 دن گزر چکے ہیںانہوں نے کہا کہ بطور فلم ورکرز ہماری ذمہ داری ہے ہم دنیا کو بتائیں کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسرائیل کو اس پر کھلی چھوٹ ہے۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں ہزاروں بچے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کیے جا چکے ہیں، اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 972 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 94 ہزار 761 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے، غزہ پر اسرائیل کی اندھادھند بمباری سے اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کیمپوں میں گزارنے پر مجبور ہیں
Related Posts
روسی صدر پیوٹن کی پاکستان کے یوم آزادی پر نیک تمنائیں
- Admin
- August 14, 2024
- 0
پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دوطرفہ تعاون، انسداد […]
قاہرہ: حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم
- Admin
- August 26, 2024
- 0
مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔حماس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی […]
جنگ اور حملے کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل نے 18 سال پرانا زیر زمین بنا اسپتال دوبارہ فعال کر لیا
- Admin
- August 7, 2024
- 0
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حیفہ شہر میں عارضی طور پر ایک بہت بڑا زیرزمین اسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں سیکڑوں کی […]