ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا، لاہور سے پکڑا گیا گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ لاہور سے گرفتار نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اےکو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
Related Posts
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں تعلیم کا بیڑہ غرق کیا، عوام کے تحفظ کا کوئی ایجنڈا نہیں، گورنر کے پی کے
- Admin
- September 27, 2024
- 0
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا […]
پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
- Admin
- September 29, 2024
- 0
ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 18 سے 27 اکتوبر تک بھارتی شہر بنگلورو میں منعقد ہوگی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی نیٹ بال […]
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے سال سے کم بچوں اور فلسطینیوں کے نام امریکی کانگریس میں پیش
- Admin
- September 20, 2024
- 0
الجزیرہ کی خبر کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد امریکی مسلم رکن کانگریس راشدہ طلیب نے 7 اکتوبر کے بعد سے […]