پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں تعلیم کا بیڑہ غرق کیا، عوام کے تحفظ کا کوئی ایجنڈا نہیں، گورنر کے پی کے

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے  پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  وزیراعلیٰ کے پی اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے،کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کیلئے پی ٹی آئی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی رپورٹس پر صوبائی حکومت کیا کہے گی،  آبی وسائل سے متعلق چیئرمین واپڈا اور تمام پارلیمنٹرینز کوبلائیں گے، وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات واپس لیں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوابی میں دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے؟ اگر واقعہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں بذریعہ روڈ سوات لےجایا گیا، سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

Leave a Reply