ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 18 سے 27 اکتوبر تک بھارتی شہر بنگلورو میں منعقد ہوگی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی نیٹ بال ٹیم کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے بھارتی ویزوں کے لیے درخواست جمع کرادی ہے تاکہ ٹیم اور آفیشلز کی روانگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے 5 آفیشلز اور 12 کھلاڑی حصہ لیں گے اور نیٹ بال فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں شرکت کا بجٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والےممکنہ کھلاڑیوں میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نیٹ بالرز بھی شامل ہیں جو برطانیہ میں ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ پاکستانی پلیئرز کا کیمپ فنڈز ریلیز ہونے کے بعد لگایا جائے گا
Related Posts
فیصل آباد میں اسپتال ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی
- Admin
- September 22, 2024
- 0
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا […]
حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- August 7, 2024
- 0
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ہمارا دھرنا پارٹی سیاسی نہیں اور نا ہی ہمارے […]
سابق امریکی نائب صدر نے ٹرمپ کو امریکہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان
- Admin
- September 8, 2024
- 0
ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں […]