جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جب کہ سیل کی بجلی منقطع کردی گئی ہے اور انہیں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ایکس پر جاری طویل بیان میں جمائما کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میرے بچوں کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں ایک سنگین چیز یہ ہوئی ہے کہ پاکستانی حکام نے اہلخانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جب کہ تمام عدالتی کارروائیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالتی حکم کے خلاف عمران خان سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی فون پر بات بھی 10 ستمبر سے بند کر دی گئی ہے جو لندن میں رہائش پذیر اور برطانوی شہری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیل میں باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، عمران خان کا باہر کی دنیا میں کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، وکلا کو ان کو حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ عمران خان کے اہل خانہ، ان کی جماعت کے اراکین اور حمایتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ پاکستان میں تمام سیاسی اپوزیشن اور انہیں خاموش کرانے کی کوشش ہے۔ حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں حالانکہ ان کو قید کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عمران خان، ان کی بہنوں اور ان کے بھانجے کو فوراً رہا کیا جائے، ان کا بیٹوں سے رابطہ بھی دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین دہانی ہوجائے کہ عمران خان ٹھیک ہیں اور ان کے ساتھ براسلوک نہیں کیا جارہا۔
Related Posts
امریکہ نے جنگ کیلئے اسرائیل کو کتنے ڈالرز دئے اور اسرائیل کو یومیہ کتنا نقصان ہو رہا ہے تفصیلات سامنے آگئیں
- Admin
- October 8, 2024
- 0
سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کو گزشتہ روز ایک سال مکمل ہوا جب کہ اب یہ جنگ غزہ اور اسرائیلی سے […]
افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، وجوہات سامنے آگئیں
- Admin
- October 12, 2024
- 0
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، پاکستان نے بطور ایس سی او […]
بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے،فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
- Admin
- August 26, 2024
- 0
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اور 25 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی […]