میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا محمود خان اچکزئی شاید ضیاءالحق کے 90 دن بھول گئے ہیں، 3 ماہ کی قومی حکومت نہیں ہو گی پھر قومی حکومت ہی ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ اسمبلیاں چلیں اور پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں یہ اچھی بات ہے وہ آگے بڑھیں کیونکہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، اگر وہ محسوس کر رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک جگہ بیٹھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کا واقعہ کیا ہے انہیں معافی مانگنی چاہیے، عمران خان اگر کہتے ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث نہیں ہیں تو ان واقعات کی مذمت کریں، ہمیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہے