سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل سے تھرپارکر، سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد کے اضلاع میں زیادہ خطرات ہیں جب کہ دریا کے دوسری طرف اضلاع کیرتھر رینج، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور جامشورو میں بھی خطرہ ہے۔مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں بھی خطرہ ہے، اس سلسلے میں میٹنگ کرتا رہا ہوں، ہر ضلع میں اپنے کابینہ کے لوگ فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، دریائے سندھ میں بہاؤ تیز ہے،کراچی سے دیکھتا آرہا ہوں ہر جگہ صورتحال مینج اور انڈر کنٹرول ہے تاہم بدین میں کچھ شکایت ہے جسے حل کریں گے
Related Posts
پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا علم نہیں، اتحاد ایسے نہیں چلتے، شیری رحمان
- Admin
- July 16, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق […]
ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اور مجالس جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
- Admin
- July 17, 2024
- 0
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے اصحاب کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں […]
کراچی ائیر پورٹ پر اے این ایف کے تربیتی کتے کو طیاروں کی پارکنگ میں گولی مار دی گئی
- Admin
- August 17, 2024
- 0
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سی اے اے کے شوٹر نے فائرنگ کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کا تربیت یافتہ کتا ہلاک کیا۔ائیرپورٹ ذرائع نے بتایاکہ اے […]