نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ کر نہیں سکے، ہم نے ان سے کہا تھا اس طرح مت کیجیے، اتحاد اس طرح نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے، اب پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں، میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، جو حالات ہیں اس پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہیے، لوگوں سے پوچھنا چاہیے، ہر جماعت کو سوچنا چاہیے مسائل کیا ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہیے
Related Posts
ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اور مجالس جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
- Admin
- July 17, 2024
- 0
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے اصحاب کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں […]
فیض حمید ہمارا اثاثہ تھے انہیں ضائع کر دیا گیا، عمران خان
- Admin
- August 15, 2024
- 0
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض سے کوئی تعلق […]
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
- admin
- July 9, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سنی اتحاد […]