کراچی ائیر پورٹ پر اے این ایف کے تربیتی کتے کو طیاروں کی پارکنگ میں گولی مار دی گئی

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سی اے اے کے شوٹر نے فائرنگ کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کا تربیت یافتہ کتا ہلاک کیا۔ائیرپورٹ ذرائع نے بتایاکہ اے این ایف کا کتا عملے کی غفلت سے اپنے پنجرے سے نکل کر رن وے پر آگیا تھا، کتا طیاروں کی پارکنگ میں گھومتا پایا گیا تھا۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کتے کو ائیرپورٹ پر تعینات سی اے اے کے برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کرہلاک کیا، طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پربرڈ شوٹر نے کتے پرفائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق کتا طیاروں اور مسافروں کے سامان میں منشیات کا سراغ لگانے کیلئے تربیت یافتہ تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے اور اے این ایف حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی

Leave a Reply