تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی، سیاحوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

ڈیسٹی نیشن تھائی لینڈ ویزا (ڈی ٹی وی) نامی اس نئی ویزا اسکیم کا آغاز 15 جولائی کو کیا گیا تھا جس کا مقصد وہ لوگ جو آن لائن گھروں سے کام کرتے ہیں یا آفس جائے بغیر کہیں سے بھی ڈیجیٹل ذرائع سے اپنی ڈيوٹی کر سکتے ہیں، یا اس طرح کے فری لانسرز اور جنہیں ڈیجیٹل خانہ بدوش کہا جاتا ہے، انہیں ملک میں 180 دن تک رہنے کی اجازت ہونے کے ساتھ ہی بطور سیاح کام کرنے بھی اجازت ہو گی۔ جب کہ ایسی سفری دستاویز 5 سال کے لیے کارآمد ہوں گیتھائی لینڈ کے قونصلر امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ناروچائی ننناد نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ 47 سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے تقریباً 1200ڈی ٹی وی ویزا پہلے ہی باضابطہ طور پر منظور ہو چکے ہیں، اب بھی 40 سے زیادہ سفارت خانے اور قونصل خانے ایسے ہیں جن کی جانب سے ابھی تک ڈی ٹی وی ویزوں کی تعداد فراہم نہیں کی گئی ہے کیونکہ ان کے درخواست دہندگان کو ای ویزا سسٹم کے ذریعے ریکارڈ نہیں کیا جاتا ہے

Leave a Reply