وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ خوفناک اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرم کا ثبوت ہے، رپورٹ گواہی دے رہی ہے کوئی دن ایسا نہیں جس میں بے گناہ فلسطینیوں کا لہو نہ بہایا گیا ہو، اقوام متحدہ کی رپورٹ بتا رہی ہے اسرائیل کا سب سے بڑا نشانہ فلسطینی بچے بن رہے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا صاف نظر آ رہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل ختم کررہا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع ہوئے 322 دن ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ مہلک ہتھیاروں سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھوک کو فلسطینیوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، اسرائیلی ریاست کو کٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے خود کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، عالمی اداروں کی رپورٹس اسرائیل کے خلاف سنگین فرد جرم ہیں، انسانیت کے قاتلوں کو سزا دی جائے اور مظلوموں کا تحفظ کیا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں خاص طور پر بچوں کے لیے خوراک کی ترسیل کو مزید تیز کرے گا