آٹھ اگست کو کلکتہ کے اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہےبعد ازاں 9 اگست کو کلکتہ پولیس نے سنجے رائے کو ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے الزام میں گرفتارکیا تھا اور 18 اگست کو عدالت نے فارنزک ماہرین کو ملزم کا نفسیاتی تجزیہ کرنے کا حکم دیا تھا۔فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم سنجے رائے نے تاحال اپنے گناہ پر ملامت نہیں کی اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہر منٹ کی تفصیل دیتے ہوئے پورا واقعہ بیان کیا ،ایسا لگتا ہے جیسے اسے کوئی پچھتاوا نہیں۔بھارتی میڈیا کےمطابق بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس کو سنجے رائے کے ضبط شدہ موبائل فون سے فحش مواد ملاہے، ملزم پورنوگرافی کا عادی اور حیوانی خصلت رکھتا ہے جسے اپنے جرم پر کوئی پچھتاوا نہیں
Related Posts
المواصی کیمپ حملے کے بعد اسرائیلی وفد جنگ بندی معاہدے کیلئے مصر پہنچ گیا
- Admin
- July 18, 2024
- 0
مصراور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے پر بات چیت […]
اسرائیل کی خان یونس میں بمباری علاقہ مکین قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
- Admin
- July 26, 2024
- 0
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں تازہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیل […]
اسرائیل کی بربریت جاری، غزہ پر بمباری کے نتیجہ میں 70 فلسطینی شہید
- Admin
- July 29, 2024
- 0
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں پیش قدمی بڑھا دی جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زائد […]