آسٹریلیا نے خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر اور وکٹوریہ ویمن ٹیم کے سابق کوچ دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ سمارا ویرا پر الزام ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ کے ساتھ منسلک رہنے کے دوران انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اور وہ غیر مناسب رویے کے مرتکب قرار پائے گئے جس کی بنا پر ان پر پابندی لگائی گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کے لیے پابندی لگائی گئی ہے اور سابق کرکٹر کرکٹ آسٹریلیا یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے۔ کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ وکٹوریہ تمام کھلاڑیوں کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنے پر یقین رکھتی ہے اور غیر مناسب رویے کا شکار ہونے والی خاتون کرکٹر کے بولنے کی بہادری کو سراہتی ہے۔ واضح رہے کہ دلیپ سمارا ویرا نے 90 کی دہائی کے آغاز میں سری لنکا کے لیے 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے، انہوں نے 2008 میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کرکٹ وکٹوریہ کے ویمن پروگرام کو جوائن کیا۔ سمارا ویرا کو اس سال مئی میں وکٹوریہ کے ویمن ٹیم کا فل ٹائم کوچ مقرر کیا گیا مگر انہوں نے چند دن بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا
Related Posts
امریکا: صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع
- Admin
- October 22, 2024
- 0
امریکا کے صدارتی اور دیگر انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت امریکا کی مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہوگئی۔ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر […]
قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، قتل پر مذمتی قراداد بھی ایوان سے منظور
- Admin
- August 2, 2024
- 0
قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ خوش آئندہ ہے کہ یہ ایوان اسماعیل ہنیہ […]
ترکیہ نے ملک بھر میں انسٹا گرام بلاک کر دیا، وجوہات واضح نہیں بتائی گئیں
- Admin
- August 2, 2024
- 0
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیے نے انسٹاگرام بلاک کرنےکی وجہ واضح نہیں کی لیکن ملک بھر میں انسٹاگرام موبائل ایپلیکیشن بھی […]