مونس الٰہی سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ہوئی۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔عدالت نے مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکا حکم دے دیا۔اشتہاری ملزمان میں مونس الٰہی، فراست علی چٹھہ، امتیاز علی شاہ، عامر سہیل اور عامر فیاض شامل ہیں۔عدالت نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور قصور میں مونس الہٰی کی 26 کنال سے زائد اراضی بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔اسپیشل سینٹرل کورٹ نے مونس الہٰی کے نام پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی
Related Posts
آئینی ترمیم کا نفاذ، نیا چیف جسٹس کون ہو گا؟ فائز عیسی کل رات تک 3 نام دینے کے پابند
- Admin
- October 21, 2024
- 0
گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج صدر مملکت کی جانب سے دستخط […]
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ثالث ممالک سے مشاورت جاری ہے:حماس
- admin
- July 5, 2024
- 0
حماس نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف حملوں کو رکوانے کےلیے ثالث ممالک قطر اورمصر کے ساتھ […]
بھارت کے مشہور کافی برانڈ کے زنانہ واش رومز سے خفیہ کیمرے برآمد
- Admin
- August 11, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف کافی شاپ “Third Wave Coffee” کے بنگلورو میں قائم آؤٹ لیٹ میں خواتین کے واش روم سے ایک […]