بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف کافی شاپ “Third Wave Coffee” کے بنگلورو میں قائم آؤٹ لیٹ میں خواتین کے واش روم سے ایک اسمارٹ فون برآمد کیا گیا جس میں 2 گھنٹے سے ریکارڈنگ جاری تھی۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا ذکر ایک انسٹاگرام صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر کیا جو اس واقعے کے وقت کافی شاپ میں موجود تھا۔ صارف نے لکھا کہ “ایک موبائل جس میں 2 گھنٹے سے ریکارڈنگ کی جاری تھی اسے خواتین کے واش روم میں موجود کچرے کے ڈبے (ڈسٹ بن) میں چھپایا گیا تھا اور موبائل کو فلائٹ موڈ پر رکھا گیا تھا تاکہ اس میں کوئی گھنٹی نا بجے جبکہ کیمرے کا رخ واش روم کی سیٹ کی طرف کیا گیا تھا”۔سوشل میڈیا صارف نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ یہ بات جلد ہی معلوم ہوگئی کہ واش روم میں چھپایا گیا فون کافی شاپ پر کام کرنے والے ایک ملازم کا ہی ہے جسے اس نے وہاں رکھا تھا اور بعد ازاں پولیس نے اس ملازم کو گرفتار بھی کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے پر کافی شاپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسٹمرز (گاہکوں) کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس واقعے میں ملوث ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی ایکشن بھی لے لیا گیا ہے
Related Posts
اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی، 50 فلسطینی شہید
- Admin
- July 19, 2024
- 0
وسطی و شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جہاں کل سے اب تک مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید […]
کشمیری مجاہدین نے بھارتی فوج کا جینا محال کر دیا، انٹیلی جینس ایجنسیاں بھی پریشان
- Admin
- September 15, 2024
- 0
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتخابات سے قبل کشمیر میں حریت پسندوں کے حملے تیز ہو گئے ہیں، کشمیری حریت پسند پہلے سے کہیں […]
اسرائیل کی بربریت جاری، غزہ پر بمباری کے نتیجہ میں 70 فلسطینی شہید
- Admin
- July 29, 2024
- 0
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں پیش قدمی بڑھا دی جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زائد […]