ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کی، نائب وزیراعظم نے کانفرنس میں اسرائیل کے غزہ میں جرائم کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا ایران کو شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس غلط ہیں، پاکستان نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی اور غزہ سے محاصرہ اٹھانے کا مطالبہ کیاممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان نےکشمیریوں کے لیے یوم استحصال منایا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔امریکا میں گرفتار پاکستانی شہری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہم نے اس حوالے سے امریکی بیان دیکھا ہے، امریکی انتظامیہ سے آصف مرچنٹ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے، ہم اس کیس کی امریکی انتظامیہ سے تفصیلات کے منتظر ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور امریکاکے درمیان انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی امور پر متعدد چینلز موجود ہیں، امریکی کانگریس میں بل میں پاکستان کی جانب غیر ضروری اشاروں کا نوٹس لیا ہے، دوست ممالک کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، امید رکھتے ہیں کہ امریکی کانگریس پاک امریکا تعلقات میں بہتری کےلیے کردار ادا کرے گی۔بنگلہ دیش کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مثبت تعلقات ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بنگلا دیش کے واقعات میں پاکستان کےملوث ہونے کی تمام رپورٹس مسترد کرتے ہیں، ایسی رپورٹس بھارت کے پاکستان کے بارے میں ذہنی جنون کی عکاسی کرتی ہیں۔پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزہ پر پابندی نہیں ہے جبکہ برطانیہ میں پیش آنے واقعات کو بغور دیکھ رہے ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن بنگلا دیش میں پاکستانی طلبہ سے بھی رابطہ میں ہے
Related Posts
فوج کے ساتھ بہتر تعلقات نہ رکھنا بیوقوفی ہے، ہمیں اپنی افواج ہر فخر ہے، عمران خان
- Admin
- August 4, 2024
- 0
غیر ملکی خبر ایجنسی کے سوالات کے جواب پر عمران خان کا کہنا تھاکہ فوج کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار نہ رکھنا بیوقوفی ہے، ہمیں […]
امریکا: مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والے واحد شہر کے مئیر کا ٹرمپ کی حمایت کا اعلان
- Admin
- September 23, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی وائن کاؤنٹی میں واقع شہر ہیمٹریمک کے میئر عامر غالب نے صدارت کے لیے ری […]
دوست کی بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے موٹر سائیکلیں چرانے والا پکڑا گیا
- Admin
- July 28, 2024
- 0
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو پولیس نے بدھ کے روز ایک 30 سالہ شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا جس نے مبینہ طور پر […]