نیرج کی والدہ سروج دیوی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں، ہمارے لیے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے وہاں تک پہنچنے کے لیے سب محنت کرتے ہیں۔سروج دیوی نے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہونے پر کہا کہ کوئی بات نہیں یہ سب تو کھیل کا حصہ ہے، ہم نیرج کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور اس بار بھی نیرج کے گھر واپس آنے پر ان کا پسندیدہ کھانا بناؤں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں سب کھیلنےکے لیے اترتے ہیں، کسی ایک کو جیتنا ہی ہوتاہے، بات ہریانہ اورپاکستان کی نہیں،یہ خوشی کی بات ہے۔اس موقع پر نیرج چوپڑا کے والد ستیش کمار نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی کامیابی کا دن ہوتا ہے، یہ دن ارشد ندیم کے لیے اچھا تھا اس لیے وہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، مقابلے میں 12 ممالک مدِ مقابل تھے اور ان 12 ممالک میں سے ایک پاکستان جیتا ہے، ان کا دن اچھا تھا اسی لیے وہ جیت گئے۔ستیش کمار نے مزید کہا کہ اولمپکس میں ہم لگاتار دوسری بار میڈل جیتنے میں کامیاب رہے یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔یاد رہے کہ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور اس بار وہ سلور میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے
Related Posts
غزہ کے رہائشیوں نے پلاسٹک سے ڈیزل بنا کر ایندھن کا عارضی حل نکال لیا
- Admin
- August 27, 2024
- 0
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں لوگ ایندھن (پیٹرولیم مصنوعات) کی کمی کے باعث پلاسٹک کو جلا کر اس سے ڈیزل حاصل کر رہے […]
نیو یارک میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ
- Admin
- July 24, 2024
- 0
مظاہرین نے اسرائیلی جرائم کیلئے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے […]
المواصی کیمپ حملے کے بعد اسرائیلی وفد جنگ بندی معاہدے کیلئے مصر پہنچ گیا
- Admin
- July 18, 2024
- 0
مصراور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے پر بات چیت […]