نیشنل ٹاسک فورس و اسٹرکچرل ریفارمز کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر توانائی اویس لغاری اور معاون خصوصی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹاسک فورس میں ہونے والی پیشرفت پر آگاہ کیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جتنا جلدی ہم چیزوں کو ٹھیک کریں گے معیشت بہتر سمت میں چلے گی۔ اویس لغاری کاکہنا تھا کہ اصلاحات پر عمل پیرا ہیں اور ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، پاور سیکٹر سے منسلک تمام ادارے ٹاسک فورس میں شامل ہیں، پاکستان کو توانائی کا ایک صحت مند شعبہ دیں گے۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے کہا کہ آئی پی پیز اور پیدواری لاگت سے متعلق مسائل کو دیکھ رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سرکار اور صارف پر بوجھ کم ہوسکتا ہے، اس حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا جس کے بعد پیشرفت سے عوام کو آگاہ کیا جائےگا
Related Posts
وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا
- admin
- July 9, 2024
- 0
وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو […]
حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے سینیٹ میں بھی مشکلات کا سامنا
- Admin
- September 14, 2024
- 0
حکومتی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو 64 ارکان کی حمایت درکار ہے جس میں جے یو آئی (ف) کے […]
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے سے زائد کا اضافہ مانگ لیا
- Admin
- July 25, 2024
- 0
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی نئی نظر ثانی شدہ درخواست […]