بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے حوالے سے مشروط معافی مانگنے کا اعلان، سی سی ٹی سامنے لائے جانے کا مطالبہ

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہناتھاکہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔ ان کا کہناتھاکہ اگرپی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔ انکا کہنا تھا ظلم ہمارے ساتھ ہوا ہمارے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی ہمیں الکیشن نہیں لڑنے دیا گیا 9 مئی کے متاثرین ہم ہیں ہمیں بھی انصاف دیا جائے۔ 9 مئی کی سی سی ٹی ویز لائیں شناخت میں ملزمان پی ٹی آئی کے نکلے تو معافی بھی مانگوں گا اور ایسے لوگوں کو پارٹی سے بھی نکالوں گا

Leave a Reply