چند ججوں اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پہ مسلط کیا، احسن اقبال

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا، مختلف صوبوں سے تاجروں کو نمائندگی کا موقع دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے تمغہ جیتا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے، حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، قوم کو بجلی بلوں کے بحران سے نکالیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا

Leave a Reply