امریکی صدارت اور کانگریس کے انتخابات میں 10 روز سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور مسلمان ووٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت اور امداد سے اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں تباہی کے باوجود ڈونلڈ ٹر مپ اور کملا ہیرس مسلمان ووٹرز کی حمایت کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔امریکی صدارت کے لیے ڈیمو کریٹ امیدوار کملا ہیریس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امریکی امریکی ووٹرز میں عوامی مقبولیت کا تازہ گراف بھی یکساں طور پر 48فی صد اور48فی صد پر آگیا ہے۔تازہ ترین سروے دونوں امیدواروں کی یکساں مقبولیت سخت مقابلہ اور غیر یقینی نتیجہ کی غماز ی کررہا ہے، جیت اور ہار کے نتائج بارے اُن سات امریکی ریاستوں پر توجہ مرکوز ہے جنہیں اصل میدان جنگ (Battlegground)اور غیر یقینی (Swing) سیٹٹس کا نام دیا گیا ہے جن میں پنسلوینیا، مشی گن، ایری زونا ، وسکانسن، جارجیا، نارتھ کیر ولینا اور نیواڈا شامل ہیں۔مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹوں کیلئے دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان سخت انتخابی مقابلہ ہوگا۔ جو صدارتی امیدوار جس ریا ست میں عوامی ووٹوں کی اکثریت حاصل کرے گا اُس کو مذکورہ ریاست کے طے شاہ تمام الیکٹورل ووٹ حاصل ہو جائیں گے اور امریکا بھر میں 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار منتخب امریکی صدر ہوگا۔
Related Posts
عمران خان نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی کارروائی روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی
- Admin
- August 16, 2024
- 0
عمران خان کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی کارروائی روکنے کے لیے متفرق درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے اسلام […]
پاکستان کا تعلیمی نظام انتہائی ناقص، ایک بھی ضلع بہترین درجے میں شامل نہیں، رپورٹ
- Admin
- August 24, 2024
- 0
وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری کردہ ضلعی ایجوکیشن رپورٹ 2023 میں اسلام آباد سمیت ملک بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کی درجہ […]
غزہ میں اسرائیلی فوج کا رہائشی عمارت پر حملہ، 93 فلسطینی شہید
- Admin
- October 29, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک بار پھر بیت الہیہ شہر میں قائم رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے […]