بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی بے امنی کے باوجود پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، شیڈول کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے پراعتماد ہیں۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد آئی سی سی نے صورتحال کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک بنگلا دیش میں شیڈول ہے، 18 دنوں میں 10 ٹیموں کے 23 میچز ڈھاکا اور سلہٹ میں ہوں گے۔چیف ایگزیکٹیو بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظام الدین چوہدری نے کہا کہ ہم آج کے دن تک شیڈول کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، ویمن ونگ کے چیئرمین شفیع العالم نے کہا کہ پریشانی کی صورتحال سے دوچار نہیں ہیں، ابھی بہت وقت باقی ہے، آنے والے دنوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی
Related Posts
لوگ جیتنے پر بھی تنقید کر رہے ہیں تو افسوس ہو گا، شان مسعود
- Admin
- October 26, 2024
- 0
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا طویل عرصے بعد جیت کی خوشی ہے، […]
سنٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں تبدیلی نہیں ہو گی، ہر تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا، چئیرمین پی سی بی
- Admin
- July 15, 2024
- 0
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں محسن […]
پنڈی ٹیسٹ میں 185 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا بہترین آغاز، گہرے بادلوں کے باعث میچ روک دیا گیا
- Admin
- September 2, 2024
- 0
اسٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے چائے کے وقفے کے بعد کے سیشن کا کھیل روک دیا گیا، 185 رنز کے ہدف کے تعاقب […]