سنٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں تبدیلی نہیں ہو گی، ہر تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا، چئیرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں محسن نقوی کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں کرکٹ کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔بورڈ نے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو  بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا اور  ہر کھلاڑی کا ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دیا جب بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ ہر کھلاڑی کو لازماً ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار کو سلیکشن کمیٹی حتمی شکل دے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم فی الحال کم نہیں کی جائے گی، سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک برس کے لیے ہو گی، کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فٹنس پر ہر برس جائزہ لیا جائے گا، کنٹریکٹ کی مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کارکے تحت ہوگی، فٹنس اور   پرفارمنس کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا، معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی۔

Leave a Reply