جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوئے۔ ہفتے کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بریگیڈیئر جنرل امیچائی لیون نے حزب اللہ کے سربراہ کو شہید کیے جانے سے متعلق بتایا کہ جنگی طیاروں نے بیروت میں ہدف پر 100 اقسام کے بارود برسائے اور ہدف کو ایسے نشانہ بنایا گیا کہ ہر 2 سیکنڈ کے بعد بارود اسی نشانے پر گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹھوس خفیہ معلومات نے سب سے اہم کردار ادا کیا اور دوسری اہم چیز یہ تھی کہ جب طیارے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہوں یا بارود کو ہدف پر پہنچایا جارہا ہو تو حسن نصراللہ اور دیگر بچ نہ سکیں۔ اسرائیل کے بریگیڈیئر جنرل نے بتایا کہ 11ماہ سے پائلٹ الرٹ تھے اور پروازیں نا صرف جاری تھیں بلکہ جنگ کے اختتام تک جاری رہیں گی کیونکہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ ابھی حماس کو جڑ سے اکھاڑنا باقی ہے اور کچھ دیگر اشوز بھی توجہ کے طالب ہیں
Related Posts
امریکا: مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والے واحد شہر کے مئیر کا ٹرمپ کی حمایت کا اعلان
- Admin
- September 23, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی وائن کاؤنٹی میں واقع شہر ہیمٹریمک کے میئر عامر غالب نے صدارت کے لیے ری […]
پاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- Admin
- September 18, 2024
- 0
منگولیا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے چین کے گاؤ یانگ کو 3-4 سے شکست دی۔اسجد اقبال کی کامیابی کا اسکور 0-76، […]
افریقہ میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا
- Admin
- August 15, 2024
- 0
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقا کے 13 ممالک میں […]