طاقتور مون سون ہوائیں جلد سندھ میں داخل ہونے کا امکان، آئندہ ہفتے بارشیں متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جولائی کی شام سے 30جولائی تک سندھ کے مختلف شہروں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، سجاول اور دیگر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 سے 30 جولائی کو کراچی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر مقامات پربارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں اتوار اور پیر کو درجہ حرارت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے، اس دوران درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

Leave a Reply