ایک بیان میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے، عوام کو سولر پینلز فراہم کر رہے ہیں، بجلی کے معاملے پر امیر پر ہاتھ ڈالیں، غریب کتنی بجلی چوری کرلے گا۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ اپنی جعلی حکومت کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، عطا تارڑ گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا حکومت عوام اور سکیورٹی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں معاملہ پرامن طریقے سے حل کیا، وزیراعلیٰ نے لیگی رہنماؤں کی حالات خراب کرنے کی کوششوں کو چکناچور کر دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ایک بیان میں کہا تھا خیبر پختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دوں گا، صوبے کے تمام فیصلے ہم خود کریں گے۔علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا تاڑر کا کہنا تھا ملک میں طالبان کو واپس لانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں ہونے دیں گے
Related Posts
لندن میں فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ، وزیر داخلہ کا حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
- Admin
- October 30, 2024
- 0
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت […]
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے سے زائد کا اضافہ مانگ لیا
- Admin
- July 25, 2024
- 0
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی نئی نظر ثانی شدہ درخواست […]
وزیر خزانہ کا بھاری تنخواہ پر مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقرر کرنے کا فیصلہ
- Admin
- August 26, 2024
- 0
خزانہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں […]