پیرس اولمپکس کے پہلے فٹبال میچ میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کراکے میچ مکمل کرا یا گیا تاہم ہنگامہ آرائی کی وجہ سے میچ 4 گھنٹے میں مکمل ہوا۔اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ مراکش اور ارجنٹینا کے درمیان ہوا، میچ میں مراکش نے وقفے وقفے سے 2 گول کرکے پوزیشن مضبوط حاصل کرلی، ارجنٹینانے 68 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا لیکن پھر 15 منٹ کا انجری ٹائم ملا جس پر ارجنٹینا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔اس کے بعد اسٹیدیم میں موجود تماشائیوں نے ہنگامہ شروع کردیا اور ہنگامہ آرائی کے دوران تماشائیوں نے پانی کی بوتلیں گراؤنڈ میں پھینکیں، صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ اسٹیدیم کو تماشائیوں سے خالی کرانا پڑا اور اس دوران میچ پورے2گھنٹے رکا رہا۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی کرانے کے بعد میچ شروع ہوا تو ارجنٹینا کا دوسرا گول واپس لے لیا گیا کیوں کہ ریویو میں ارجنٹینا کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دیا گیا۔خالی اسٹیڈیم میں مراکش کی دو ایک سے برتری کے ساتھ میچ مکمل کرایا گیا اور یوں مراکش نے پہلا میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔واضح رہےکہ پیرس اولمپکس 2024 میں فٹبال اور رگبی کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں تاہم ایونٹ کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی
Related Posts
گھٹیا سوچ کا خاتمہ کریں کہ بابر ٹیم میں نہیں تھا تو ہم جیتے، محمد عامر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑے
- Admin
- October 20, 2024
- 0
محمد عامر نے سوشل میڈیا سائٹ پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا […]
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے، نیرج نے سلور جیتا اسکی بھی خوشی ہے، نیرج چوپڑا کی والدہ
- Admin
- August 9, 2024
- 0
نیرج کی والدہ سروج دیوی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں، […]
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: آئی سی سی نے تاحال پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیا
- Admin
- November 14, 2024
- 0
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے خط کا جواب نہیں دیا۔گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ […]