ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہو گا۔شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر چیئرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے۔سابق کپتان وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وہ مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے۔پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے اہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں
Related Posts
پیرس اولمپکس: جیولن تھرو گروپس کا اعلان، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل
- Admin
- August 5, 2024
- 0
منتظمین نے جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا جس میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔پیرس اولمپکس میں […]
پیرس اولمپکس کے فری ہیٹس مقابلوں میں پاکستان کے احمد درانی کا آخری نمبر
- Admin
- July 28, 2024
- 0
دو سو میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 […]
پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز پر آوٹ، ساجد خان کی 6 وکٹیں
- Admin
- October 24, 2024
- 0
اسپنر ساجد خان نے چھ جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بولر زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔راولپنڈی میں کھیلے جانے […]