ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا مجھے شکایات آئیں کہ رمضان پیکج غریبوں کے بجائے وڈیروں تک پہنچ رہا ہے، مجھے اندازہ ہوا کہ ہمارے پاس تو ڈیٹا ہی نہیں ہے، پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے لیکن پتا نہیں کتنی آبادی کس سوشیو اکنامک کیٹیگری میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، افسوس کسانوں سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے، بہت سے کسانوں نے ٹیکس سے بچنے کیلئے اپنی زمین کی12، 12 ایکڑ تقسیم کر کے رجسٹریاں کرائی ہوئی ہیں، معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا ہم اپنا گھر اسکیم شروع کرنے لگے ہیں لیکن مجھے نہیں پتا کہ پنجاب کے کتنے لوگوں کے پاس اپنے ذاتی گھر ہیں اور کتنے بے گھر ہیں، سمجھ نہیں آتی ہم معلومات اور ڈیٹا کے بغیر ہی فیصلے کیسے کر لیتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ فیصلہ سازی کیلئے ڈیٹا بہت اہم ہوتا ہے لیکن ہم انفارمیشن اور ڈیٹا کے بغیر ہی فیصلے کرتے ہیں، کوئی ٹارگٹڈ اپروچ نہیں ہے، میں چاہتی ہوں میرے پاس درست ڈیٹا ہو تاکہ ٹیکس دہندگان کا پیسا ضائع نہ ہو۔ان کا کہنا تھا صوبے میں کرائم سے متعلق بھی ہمارے پاس صرف 15 کا ڈیٹا ہی موجود ہے، امید کرتی ہوں درست اور قابل بھروسہ ڈیٹا سامنے آئےگا جس کے مطابق فیصلےکریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے لوگ بجلی کے بل افورڈ نہیں کر سکتے، بجلی کے بل عوام کیلئے ایک بڑی مشکل بن گئے ہیں، لوگوں کی تنخواہ کا ایک بڑا حصہ بجلی کے بلوں کی مد میں چلا جاتا ہے، ایسے صارفین جن کے 500 یونٹ استعمال ہوتے ہیں ان کیلئے سولر سسٹم لا رہے ہیں، 45 لاکھ صارفین کے لیے سولر منصوبہ لا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا سوشیو اکنامک رجسٹری میں 5000 سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، رجسٹریشن کروانے سے لوگ سوشل پروٹیکشن پروگرامز کے حقدار ہوں گے، لوگ گھر بیٹھ کر بھی پورٹل پر خود کو رجسٹر کرا سکتے ہیں، امید ہے ایک سال میں درست ڈیٹا سامنے آ جائے گا جس کے مطابق مستحق لوگوں کو ریلیف دیں گے
Related Posts
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی تردید، سپرنٹنڈنٹ نے سہولیات بھی بتا دی
- Admin
- August 30, 2024
- 0
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، جیل […]
اسلام آباد جلسے کے حوالہ سے پی ٹی آئی قیادت کی کارکنان کو اہم ہدایات
- Admin
- September 8, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف […]
ارشد ندیم نے جیتا ہوا گولڈ میڈل قوم کیلئے یوم آزادی کا تحفہ قرار دیدیا
- Admin
- August 9, 2024
- 0
پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں بلند کر دیا۔ارشد ندیم […]