پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ چھوٹا نہیں،موجودہ حالات میں ناپ تول کر فیصلے کرنا ہوں گے، شیری رحمان

نجی ٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پارٹی چیئرمین اور پارٹی ممبرز بھی نہیں ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے اور پیپلز پارٹی سے غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھاکہ پابندی کے معاملے پر دلائل بھی سننے ہوں گے، بحرانی دور میں ناپ تول کر قدم رکھنے چاہئیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرناچاہتی ہے۔دوسری جانب اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا تھاکہ پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے ثبوت اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت اتحادیوں اورقانونی ماہرین سے مشاورت ہورہی ہے، پیپلز پارٹی کا اس بارے میں ہم سے مکمل اتفاق ہے، صدر آصف زرداری کا بڑا حوصلہ افزارد عمل ہے

Leave a Reply