بنوں میں دہشتگردی کیخلاف ہونیوالا امن مارچ خاک و خون میں لت پت ہو گیا

بنوں میں ہونیوالے امن مارچ میں ہزاروں پشتونوں نے شرکت کی تھی احتجاج دہشتگردی کیخلاف اور امن کی حمایت میں تھا کہ اچانک ہڑبونگ مچ گئی۔بنوں میں ہونے والے تصادم کے حوالہ سے متضاد خبریں زیر گردش ہیں چند افراد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ٹی ایم سے منسلک چند شرپسند بنوں کینٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہے تھے جسے جے یو آئی ف کے کارکنان نے روکنے کی کوشش کی تو تصادم ہو گیا جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فائرنگ کرنا پڑی دوسری جانب کے لوگوں کا سوشل میڈیا پر موقف یہ ہے کہ فوج اور پولیس نے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائیں زمینی حقائق تاحال متضاد ہیں البتہ بنوں میں دہشتگردی کیخلاف سفید جھنڈے لیکر نکلنے والے نہتے مظاہرین میں سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے

Leave a Reply