ذرائع کے مطابق کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود تینوں کھلاڑیوں کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آل فارمیٹ پلیئرز کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا، پی سی بی آل فارمیٹ پلیئرز کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا۔ذرائع کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری بھی نہیں ملی، کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے، لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گا۔خیال رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہیں
Related Posts
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کو اہم ضرورت قرار دیدیا
- admin
- June 28, 2024
- 0
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سروے میں 13 ملکوں کے 330 کھلاڑیوں نے رائے دی جب کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کرکٹرز کو ڈبلیو […]
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر کی تین اور شاہین کی ایک درجہ تنزلی
- Admin
- September 4, 2024
- 0
آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم کی مزید تنزلی ہوئی ہے اور وہ 3 درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں […]
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- Admin
- September 17, 2024
- 0
موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 5گول سے ہرادیا۔پاکستان نے […]