چند روز قبل اوکاڑہ یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات انکے والدین اور سول سوسائٹی میں خوف وہراس پھیل گیا۔جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیٹی تشکیل دی جس نے اس واقعہ کی تحقیقات کیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کاکہناہے واقعہ یونیورسٹی اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے ،ایک طالبعلم علی رضا اور مس(س)،علی شان وغیرہ چند نامعلوم افراد کے ہمراہ بلا اجازت یونیورسٹی میں داخل ہوئے اورڈرون کیمرے کی مدد سے غیر اخلاقی ویڈیو زاور تصاویر بناکر انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا۔ ملزموں کا مقصد یونیورسٹی کی طالبات میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب درسگاہ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں کرنے والے طالب علم اور طالبہ کیخلاف تاحال کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جا سکا۔
Related Posts
رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو اسرائیلی برانڈ قرار دے دیا
- Admin
- September 8, 2024
- 0
اپنے بیان میں راناثنااللہ نے کہا کہ دی ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی کی حقیقت کھول دی ہے اور اس انکشاف […]
غزہ: اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، ایک ہی خاندان کے 13 بچوں سمیت 38 فلسطینی شہید
- Admin
- October 25, 2024
- 0
خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے المنارہ میں حملہ کرتے ہوئے 14 بچوں سمیت 38 افراد کو شہید کردیا جب […]
پانچ سو ملین کا نقصان ہو چکا، قائمہ کمیٹی کی دو ہفتوں میں انٹرنیٹ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
- Admin
- August 15, 2024
- 0
سینیٹرپلوشہ خان کی زیر صدارت ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے […]